حیدرآباد ۔ /28 جون (سیاست نیوز) میرپیٹ اور بنجارہ ہلز حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 57 سالہ کیاوٹ بدلا جو پیشہ سے مزدور تھا جلل گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سیکل کی زد میں آکر یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 35 سالہ سندیپ لعل جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ملکاجگری کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔