حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ ونستھلی پورم اور آدی بٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 38 سالہ الیویلو جو ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن پاپایا کی بیوی تھی ، پیشہ سے مزدو بتائی گئی ہے ۔ یہ خاتون کل رات ساگر ہائی وے عبورکرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک آٹو ٹرالی کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ آدی بٹلہ پولیس کے مطابق 45 سالہ انتونی جو پیشہ سے لیبر تھا ، حیات نگر میں رہتا تھا، کل رات وہ ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔پولیس مصروف تحقیقات ہے۔