سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک

حیدرآباد /18 جون ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق پدا عنبرپیٹ کے علاقہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے اور ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ سب انسپکٹر بی مرلی کمار کے مطابق 40 سالہ چندر شیکھر اور 40 سالہ گوپال برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا ساتھی سیتا رامیا شدید زخمی ہے ۔ تینوں ضلع نظام آباد کے متوطن ہیں ۔ جو ٹاٹا سومو گاڑی میں گنٹور سے نظام آباد جارہے تھے کہ پداعنبرپیٹ علاقہ میں حادثہ پیش آیا ان کی ٹاٹا سومو گاڑی سڑک کے کنارے پار ک کی ہوئی ڈی سی ایم سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ صبح کے اولین ساعتوں میں پیش آیا ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 56 سالہ کرشنا مورتی جو پرگتی نگر موسی پیٹ کا ساکن تھا گذشتہ روز نرساپور چوراہے پر سڑک عبور کرنے کے دوران کیاب گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔

الوال پولیس کے مطابق 26 سالہ راجو جو بالاجی نگر علاقہ کے ساکن ملیادری کا بیٹا پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ وہ 14 جون کے دن اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا ۔ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 30 سلہ چمن سنگھ جو چوکیدار تھا دھرماریڈی کالونی کوکٹ پلی کا ساکن تھا وہ چمن سنگھ ایک کاٹنے پر کام کرتا تھا ۔ جو کل پیدل جارہا تھا کہ موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 70 سالہ کشٹیا جو ضلع میدک کے دباک علاقہ کا ساکن تھا ۔ سکندرآباد کے علاقہ میں 13 جون کے دن زخمی حالت میں دستیاب ہوا ۔ جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کشٹیا نامعلوم گاڑی کی زدمیں آکر زخمی ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔