حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6افراد فوت ہوگئے ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 85 سالہ عبدالستار جو بڑا بازار گولکنڈہ کے ساکن ہے گذشتہ ہفتہ موٹرسیکل پر جارہے تھے کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے اور کل رات علاج کے دوران اس شخص کی موت ہوگئی ۔ چادر گھاٹ پولیس کے مطابق 50 سالہ دانیا جو پیشہ سے لیبر تھا گذشتہ روز سڑک عبور کرنے کے دوران ایک آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ یہ شخص اولڈ ملک پیٹ کا ساکن تھا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 48 سالہ سیدکرار جو لال پیٹ علاقہ کا ساکن تھا کل سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر پر برسر موقع پر ہلاک ہوگیا ۔
پرگی پولیس کے مطابق 38 سالہ وینکٹیا جو کنٹا پورم روما کا ساکن تھا 5 مارچ کے دن موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 19 سالہ شیخ نشری جو کوداڑ ضلع نلگنڈہ کے ساکن شیخ میراں کا بیٹا تھا طالب علم بتایا گیا ہے۔ وہ 6مارچ کے دن راٹھیفائل بس اسٹیشن کے قریب مشتبہ طور پر بس سے گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی۔ کیسرا پولیس کے مطابق 28 سالہ کے رتنم جو پیشہ سے میکانک تھا نلگنڈہ کا متوطن بتایا گیا ہے کل وہ موٹر سیکل پر سوار تھا کہ ایک خانگی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔