سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک

حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گچی باؤلی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 22 سالہ شیوا جو پیشہ سے میستری گذشتہ ہفتہ پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق شیوار موٹر سایئکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 48 سالہ وینکٹایا جو پیشہ سے چوکیدار ملک پیٹ کے علاقہ مشرم باغ کا ساکن رائس ملز اسوسی ایشن کی جانب سے اس علاقہ میں گنیش کی مورتی بٹھائی گئی تھی اور یہ شخص اس مورتی کو دیکھنے کیلئے جارہا تھا کہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 28 سالہ اے داس جو پیشہ سے خانگی ملازم 2 ستمبر کو آوٹر رنگ روڈ سرویس روڈ سے گذر رہا تھا کہ ایک کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 34 سالہ شخص وینو گو پیشہ سے ڈرائیور ساکن کوکٹ پلی آج صبح کار میں جارہا تھا کہ کوکٹ پلی علاقہ میں کار اور لاری میں تصادم پیش آیا اس حادثہ میں وینو ہلاک ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 50 سالہ تروپتایا جو علاقہ منچی ریلولہ کا ساکن تھا ۔ آج موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 58 سالہ شخص بالیا جو خانہ پور علاقہ کا ساکن ،پیشہ سے چوکیدار بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے دوسری موٹر سائیکل میں تصادم پیش آیا ور حادثہ میں زخمی بالایا برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔