حیدرآباد /9 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 60 سالہ یوسف خان جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ تاڑبن کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ 6 جولائی کو اپنے آٹو میں جارہا تھا کہ آٹو ڈیوائڈر سے ٹکرا گیا اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطاق 57 سالہ یادگیری جو آر ٹی سی کا ملازم تھا چوٹ اپل کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ گذشتہ ہفتہ سفر کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر دونوں شدید زخمی ہوگئے اور کل رات یادگیری فوت ہوگیا ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 30 سالہ پروین جو چکلور علاقہ کے ساکن وٹھل داس کا بیٹا تھا ۔
کل رات موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پرکروتی ریسارٹس کے قریب مخالف سمت سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی اور شدید زخمی حالت میں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 34 سالہ کرشنا موہن جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ یوسف گوڑہ میں رہتا تھا ۔ کل موٹر سائکل پر سفر کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 55 سالہ ملااماں جوانکی ریڈی پلی کے سا کن یادگیری کی بیوی تھی 7 جولائی کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوگئی تھی اور کل رات فوت ہوگئی ۔ نریڈمیٹ پولیس کے مطابق 57 سالہ رگھوناتھ جو خانگی ملازم تھا سوریہ نگر میں رہتا تھا ۔ وہ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔