-سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 5 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 25 سالہ نریش جو بنڈلہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ گزشتہ روز پولیس لنگرحوض کو بابو گھاٹ کے علاقہ میں بیہوشی کے عالم میں دستیاب ہوا ۔ پولیس نے بیہوشی کے عالم میں دستیاب نریش کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس شخص کو نامعلوم گاڑی سے ٹکر دی ہوگی ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 42 سالہ شیوراج جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا امبیڈکر نگر بالاپور میں رہتا تھا ۔ 25 ڈسمبر کو وہ اپنی موٹر سیکل پر بنجاری دروازے سے ٹپوخان بریج کی جانب جارہا تھا کہ اس کی موٹر سیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ ناچارم پولیس کے مطابق 58 سالہ گنڈل راؤ جو پیشہ سے لیبر تھا ملاپور ناچارم علاقہ کا ساکن تھا گزشتہ ہفتہ یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 37 سالہ چنٹی بابو جو روڈ نمبر 24 جوبلی ہلز علاقہ کا ساکن تھا ۔ ایسٹ گوداوری کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ 31 ڈسمبر کی رات وہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ اس کی موٹر سیکل روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔