حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 62 سالہ سید ظہور الحق جو مرادنگر علاقہ کے ساکن تھے ۔ اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ پلر نمبر 7 کے پاس حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں دونوں ساتھی شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران ظہور الحق کی موت ہوگئی ۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 80 سالہ ویشوا جو چنتل علاقہ میں رہتا تھا کل سکندرآباد بس اسٹاپ کے قریب دو آر ٹی سی بسوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 47 سالہ رتناکر جو پیشہ سے ڈرائیور تھا 21 اکٹوبر کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 49 سالہ لچو جو کملاپلی ضلع ورنگل کا متوطن تھا ناگول میں رہتا تھا ۔ وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔