حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ سومنت راٹھی جو چندولعل بیلہ علاقہ کا ساکن تھا شہر میں ماربل کا کام کرتا تھا ۔ وہ کل رات سنتوش نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 33 سالہ کملایا جو کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 50 سالہ وینکٹیا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ سرور نگر میں رہتا تھا ۔ کل وہ تارناکہ کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں وینکٹیا فوت ہوگیا ۔