سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /26 اگست (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ لنگر حوض کے علاقہ ملٹری کی گاڑی کی زد میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ سید محمود جو سن سٹی علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے چکن سنٹر چلایا کرتا تھا آج مہدی پٹنم سے نکل کر برائے لنگر حوض اپنی اسکوٹر پر جارہا تھا کہ لنگر حوض درگاہ کے روبرو تیز رفتار ملٹری کی ٹرک کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ سید محمود کا تعلق مریال گوڑہ ضلع نلگنڈہ سے بتایا گیا ہے ۔ پیٹ بشیر آباد پولیس کے مطابق 23 سالہ دسرتھ جو عبداللہ پورمیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے میکانک بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی اور یہ شخص سڑک کے دوسرے جانب گرگیا اور مخالف سمت سے آنے والی لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 50 سالہ پانڈو رنگاچاری جو چکڑپلی علاقہ میں واقعہ ایک خانگی کالج میں سکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا ۔ پرگی ضلع رنگاریڈی کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ گزشتہ روز کاچی گوڑہ کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ انگاتالو جو پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے  ضلع نلگنڈہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ ایل بی نگر کے علاقہ میں لاری کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا جب وہ سڑک عبور کرنے کی کوشش میں تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔