سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد و سائبر آباد حدود میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 50 سالہ جمیل احمد جو وٹے پلی علاقہ کے ساکن تھے کل اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران ایک منی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ جن کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ احمد قریشی جو کندی ولیج سنگاریڈی کے ساکن محمد فاروق کا بیٹا تھا پیشہ سے ڈی سی ایم کا کلینر بتایا گیا ہے کل اوٹر رنگ روڈ راجندر نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 50 سالہ نرسمہا گوڑہ انکوپور کا ساکن کل صبح پیدل جارہا تھا کہ اسکوٹر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 26 سالہ راجیش جو سورام کا ساکن تھا 19 فروری کے دن موٹر سیکل کی زد میں آکر زخمی ہوگیا تھا جس کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔