حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 24 سالہ نفیس خان جو پیشہ سے گیس سلینڈر کی گاڑی ڈرائیور تھا کل شاہ میر پیٹ حدود میں پیش آئے حادثہ میں گیس سلینڈر سے لدی لاری اُلٹ گئی تھی اور اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ نفیس خان کا تعلق اترپردیش سے بتایا گیا ہے ۔ عبداللہ پور پولیس کے مطابق 21 سالہ سکندر منصوری جو پیشہ سے راموجی رامجوی فلم سٹی میں کام کرتا تھا ۔ ریاست بہار کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ 13 اکٹوبر کو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس عبداللہ پور میٹ کے مطابق سکندری منصوری کو ایک تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی تھی ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 4 سالہ وویک جو ہمایوں نگر علاقہ کے ساکن نریش کمار کا بیٹا کل شام یہ لڑکا گھر کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ پرشانت ریڈی جو پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر سنگاریڈی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ آج صبح یہ شخص کار میں ساتھیوں کے ہمراہ جارہا تھا کہ چندا نگر حدود میں حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں انجینئیر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔