حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک دیگر زخمی ہوگئے ۔ اپل پولیس کے مطابق 21 سالہ محمد امجد جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ حافظ بابا نگر میں رہتا تھا ۔ یہ نوجوان کل اپنے ساتھی اسلم قریشی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں امجد فوت ہوگیا اور اس کا ساتھی زخمی بتایا گیا ہے ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 38 سالہ عبدال احمد جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا مادناپیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 25 مئی کے دن یہ شخص اس کے ساتھیوں کے ہمراہ کار میں جارہا تھا کہ تارامتی پیٹ کے علاقہ میں کار الٹ گئی اور شدید زخمی حالت میں احمد فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 19 سالہ آکولہ جین جو طالب علم تھا راج نگر بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ طالب علم موٹر سائیکل پر نارسنگی علاقہ سے گذر رہا تھا کہ کار کو پیچھے کرنے کی کوشش میں برقی کھمبے سے ٹکرا کر فوت ہوگیا ۔ چکڑپلی پولیس کے مطابق 14 سالہ جینت کمار جو طالب علم تھا ۔ چکڑپلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل یہ لڑکا موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور شدید زحمی حالت میں علاج کے دوران یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔