سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد یکم / فروری ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 17 سالہ ورون گوڑ جو بنڈلہ گوڑہ ناگول علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ شخص طالب علم تھا جو اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک ڈی سی ایم گاڑی نے راستہ موڑ لیا اور ان کی موٹر سائیکل ڈی سی ایم سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی ورون علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 58 سالہ شخص ہنمنت راؤ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ناچارم پولیس کے مطابق 16 سالہ ہری پرساد جو انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا ۔ ناچارم علاقہ کیس اکن چنایا کا بیٹا تھا ۔ کل یہ شخص پیدل جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ منچال پولیس کے مطابق 45 سالہ سی ایچ یادیا جو پیشہ سے میستری تھا ۔ ناناپورم مری گوڑہ ضلع نلگنڈہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 24 جنوری کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر منچال علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگیا اور پنجہ گٹہ کے علاقہ میں واقع ایک ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔