سڑک حادثات میں چار افراد کی موت

حیدرآباد /27 مئی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ شیخ محمد اسماعیل جو حافظ بابا نگر علاقہ کے ساکن شیخ محمد حسین کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ حافظ بابا نگر علاقہ میں کل رات پیش آئے حادثہ میں ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 48 سالہ بشیر میاں جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ ملک پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل آٹو میں کتہ پیٹ سے چندرائن گٹہ علاقہ جارہا تھا کہ آٹو حادثہ کا شکار ہوگیا اور یہ شخص شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 36 سالہ رامچندریا جو گنٹلہ ولیج میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص مامڑپلی علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہو گیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 58 سالہ چکایا جو پیشہ سے کسان تھا ۔ یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کل ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔