سڑک حادثات میں چار افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد /29 فروری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک کمسن لڑکی فوت ہوگئی ۔ اپل پولیس کے مطابق 4 سالہ جبین سلطانہ جو دیویندر نگر اپل علاقہ کے ساکن شیخ خالد کی بیٹی تھی ۔ کل شام یہ لڑکی اپنے مکان کے قریب سائیکل سے کھیل رہی تھی کہ ایک واٹر ٹینکر کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کی مبینہ غفلت سے یہ کمسن ہلاک ہوگئی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ ایوناش جو پیشہ سے تاجر ۔ ایس آر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں ایوناش فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 46 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ سڑک عبور کرنے کے دوران کوکٹ پلی حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 50 سالہ شخص سامبیا جو پیشہ سے مزدور تھا گھٹکیسر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں