حیدرآباد /26 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق اوٹر رنگ روڈ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 50 سالہ راجی ریڈی اوراس شخص کی بیوی 48 سالہ وجیہ لکشمی ہلاک اور ان کے دو بچے شدید زخمی ہوگئے ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق پیشہ سے خانگی کمپنی میں سوپروائزر راجی ریڈی اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ کار میں سفر کر رہا تھا کہ میڑپلی حدود میں مخالف سمت سے آرہی کار نے راجی ریڈی کی کار کو ٹکر دے دی جس میں سوار افراد شدید زخمی ہوگئے اورمیاں بیوی دواخانے میں علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 19 سالہ شیوا کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم کرمن گھاٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گنیش وسرجن کے بعد ٹریکٹر میں واپس ہو رہا تھا کہ ٹریکٹر الٹنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ الوال پولیس کے مطابق 60 سالہ لکشماجی جو پیشہ سے چوکیدار آبائی مقام نیپال یہاں شہر میں رہتا تھا ۔ 24 ستمبر کو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔