حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ایک خاتون ہلاک ہوگئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 40 سالہ شخص لکشمی نارائنا جو پرشانت نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ بتایا گیا ہے ۔ وہ بنجارہ ہلز کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ کندکور پولیس کے مطابق 50 سالہ للیتا ننداتور کندکور علاقہ کے ساکن کمار نامی شخص کی بیوی تھی ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران ایک ٹریکٹر کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 55 سالہ ملیش جو پیشہ سے کسان تھا۔ کشائی پلی میں رہتا تھا ۔ 20 مارچ کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران وہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو کل رات فوت ہوگیا ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 25 سالہ یادو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ لاری سڑک کے کنارے روکنے کے بعد سڑک عبور کر رہا تھا کہ دوسری تیز رفتار لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔