سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد 4 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئے ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق محمد افضل حسین جو جہانگیر آباد کے ساکن حسام الدین کے فرزند تھے یکم اپریل نا معلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے تھے جن کی کل رات موت ہوگئی ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 22 سالہ محمد شکیل اختر جو پٹن چیرو علاقہ کے ساکن زین الدین کا بیٹا جو بہار کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ اختر پیشہ سے لیبر تھا کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سرک حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ ڈی لکشمی جو عبداللہ پور میٹ علاقہ کے ساکن بگا کی بیوی تھی 27 مارچ کوسڑک عبور کرنے کے دور ان پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جس کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ کندکور پولیس کے مطابق 26 سالہ رمادت دھارا سنگھ جو پیشہ سے کسان اور کندکور کا ساکن تھا 25 مارچ کو موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنیوالی موٹر سیکل کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔