سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون کی موت

حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 53 سالہ سید واجد الدین جو پیشہ سے کسان تھا ۔ مہیشورم علاقہ میں رہتا تھا کل صبح یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پہاڑی شریف کے علاقہ میں سڑک پر رکے ہوئے اشارے سے موٹر سائیکل ٹکراکر شدید زحمی ہوگیا ۔ جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 19 سالہ راہول جو پیشہ سے طالب علم بتایا گیا ہے ۔ علاقہ مولی علی میں رہتا تھا ۔ کل یہ طالب علم موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں حادثہ پیش آیا ۔ سڑک پر لگائے درختوں کو پانی ڈالنے والے ایک واٹر ٹینکر سے اس کی موٹر سائیکل ٹکرا گئی اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون سامتا جو جنگاؤں علاقہ کے ساکن یادگیری کی بیوی تھی ۔ پیشہ سے برتن فروش کرتی تھی ۔ جو گذشتہ روز اپنے رشتہ دار سے ملاقات کیلئے شمش آباد آئی تھی اور یہ خاتون بذریعہ مسافر بردار آٹو واپس ہو رہی تھی کہ حیات نگر کے علاقہ میں سرویس روڈ پر آٹو الٹ گیا اس حادثہ میں شدید زخمی خاتون کل رات فوت ہوگئی ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 42 لکشمی کانت جو پیشہ کار ڈرائیور تھا ۔ اپل علاقہ میں رہتا تھا ۔ 4 اکٹوبر کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہر کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔