سڑک حادثات میں چار افرادبشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد۔/23جون، ( سیاست نیوز) شہر اور نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ محمد خواجہ نواز جو مانصاحب ٹینک کے علاقہ کے ساکن محمد حنیف کا بیٹا تھا یہ نوجوان خانگی ملازم بتایا گیا ہے کل رات نواز اپنی موٹر سیکل پر بیگم پیٹ علاقہ سے واپس ہورہا تھا کہ ہمایوں نگر حدود میں سڑک حادثہ پیش آیا ایک اور موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ہمایوں نگر پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 48 سالہ محمد خورشید احمد پیشہ سے سرکاری ملازم ریشم باغ علاقہ کے ساکن مسعود احمد کا بیٹا تھا کل موٹر سیکل پر یہ شخص بنجارہ ہلز حدود سے گزررہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری جو گرینائیٹ سے لدی ہوئی تھی خورشید احمد کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں زخمی ملازم فوت ہوگیا۔ چلکل گورہ پولیس کے مطابق35 سالہ خاتون ایلماں جو چلکل گوڑہ کے ساکن ملیا کی بیوی تھی یہ خاتون اس کی بہو وسنتا کے ساتھ ایکٹوا گاڑی پر جارہی تھی کہ چنتا باؤلی علاقہ میں حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں زخمی ایلماں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ سریندر نے پیشہ سے مزدوربھوئی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا کل رات یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اس حادثہ میں زخمی سریندر فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔