حیدرآباد /30 اپریل ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول 2 خاتون ہلاک ہوگئیں ۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 50 سالہ مانسماں جو پیشہ سے لیبر اور بارولہ پلی کی متوطن تھی ۔ شہر میں بی این ریڈی نگر علاقہ میں رہتی تھی ۔ کل 28 اپریل کو وہ مکان کے قریب سڑک عبور کر رہی تھی کہ موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 20 سالہ محمد بشیر جو تانڈور علاقہ کے ساکن پدا گورے صاحب کا بیٹا تھا ۔ ایک کمپنی میں سوپروائزر کا کام کرتا تھا ۔ کل بشیر موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مرزا گوڑہ علاقہ میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 45 سالہ بی سرینواس جو خانگی ملازم تھا ۔ مدینہ گوڑہ چندا نگر وقارآباد میں رہتا تھا وہ ضلع نظام آباد کا متوطن بتایاگیا ہے ۔ کل سرینواس اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ سائی بابا راؤ جو بائی رامل گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 65 سالہ پاروتماں جو پیشہ سے مزدور تھی ۔ ضلع محبوب نگر کی متوطن بتائی گئی ہے ۔ 26 اپریل کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔