حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور ضلع رنگاریڈی کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک کمسن ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے ۔ اپل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 42 سالہ رام بابو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ بیرایا گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا وہ اپنی موٹر سائیکل پر 22 مارچ کے دن گذر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق ایک کمسن لڑکی جس کی عمر 2 سال بتائی گئی ہے ۔ اپنے والدین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ اپل کے علاقہ میں حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں کمسن ہلاک اور اس کے والدین شدید زخمی ہوگئے جن کا علاج جاری ہے ۔ پٹن چیرو پولیس کے مطابق 40 سالہ پرکاش جو پیشہ سے کارپینٹر تھا کرانتی نگر پٹن چیرو علاقہ میں رہتا تھا ۔ 25 مارچ کے دن وہ آٹو میں جارہا تھا کہ حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 26 سالہ ونود بہادر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ سائیٹ تھری بورا بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا۔ 26 مارچ کے دن وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نارسنگی حدود میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر برقی پول سے ٹکراگئی اور شدید زخمی حالت میں زخمی ونود بہادر کل رات فوت ہوگیا ۔ ضلع رنگاریڈی کے مومن پیٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 36 سالہ شنکر ریڈی فوت ہوگیا ۔ جو سید علی کوٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل رات موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک جانور راستہ میں ٹکرا گیا اور وہ شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا ۔