سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول طالبہ ہلاک

حیدرآباد۔/8 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک طالبہ ہلاک ہوگئی۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 17 سالہ طالبہ نکیتا جو سبھاش نگر چھتری ناکہ علاقہ کے ساکن ہری کرشنا کی بیٹی جو ضلع پریشد ہائی اسکول چمپا پیٹ کی دسویں جماعت میں زیر تعلیم اور ہاسٹل میں رہتی تھیجو21 نومبر کو اپنے گھر سے ہاسٹل واپس ہورہی تھی کہ سرور نگرعلاقہ میں بس سے اُترنے کے دوران ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی کے سبب شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 65 سالہ شخص راما راؤ چوکیدارکل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکرشدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ میڑچل پولیس کے مطابق 59 سالہ شخص بالا ملیش جو بی ایس این ایل کا ملازم کومپلی علاقہ میں رہتا تھا 6 ڈسمبر کووہ سڑک عبور کرنے کے دورن پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ کیسرا پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 82 سالہ شخص پانڈو رنگاراؤ فوت ہوگیا جو ریٹائرڈ ملاز م تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سڑک عبور کرنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ وہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ کیسرا پولیس حدود میں پیش آئے ایک اور سڑک حادثہ میں 52 سالہ شخص نرسمہا فوت ہوگیا جو موٹر سیکل پر 5 ڈسمبرکو سفر کررہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ شدید زخمی حالت میںاس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا۔ پولیس مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔