حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 15 سالہ عبدالکمان جو گوتم نگر بوئن پلی علاقہ کے ساکن عبدالنصیر کا بیٹا تھا کل رات یہ لڑکا موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی لڑکا علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 19 سالہ بالیا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 34 سالہ خاتون سندھیہ رانی جو ہری پوری کالونی کے ساکن پروین کمار کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے جو کل شام مکان واپس ہورہی تھی کہ موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں خاتون علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 29 سالہ مہیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح کے اولین اوقات یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 42 سالہ شکنتلا جو پنجہ گٹہ علاقہ کے ساکن وینکٹیشور کی بیوی تھی 29 مئی کے دن یہ خاتون موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ ایک کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔