حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) بیگم بازار اور نارسنگی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بیگم بازار پولیس کے مطابق ایک شخص کی عمر تقریباً 50 سال بتائی گئی ہے ۔ یہ شخص حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے پلروں کے قریب سو رہا تھا کہ وہ ایک بڑے کرین کی زد میں آگیا ۔ پولیس بیگم بازار کے مطابق یہ نامعلوم شخص حالت نیند میں تھا کہ کرین کی زد میں آکر روند گیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 20 سالہ روی جو طالب علم بتایا گیا ہے گچی باؤلی کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ لڑکا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کل تفریح پر نکلا تھا اور ساتھیوں نے عثمان ساگر کا نظاہرہ کرنے کے بعد شنکر پلی علاقہ کا رخ کیا تھا ۔ اس دوران سڑک پر موجودہ ایک کھڈے میں گرنے سے بچنے کی کوشش کے دوران گاڑی اُلٹ کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں ساتھیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ روی برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔