حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز)شہر کے ویسٹ زون علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو مسلم نوجوان بشمول ایک حافظ قرآن آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ حادثہ بنجارہ ہلز اور لنگر حوض پولیس حدود میں پیش آئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 22 سالہ شیخ حبیب الدین عامر جو اپنی موٹر سیکل پر جارہے تھے کہ ٹریفک پولیس اسٹیشن بنجارہ ہلز کے روبر برکت پورہ کی آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری اپولو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے عامر کو مردہ قرار دیا ۔ یہ بات سب انسپکٹر سنتوش نے بتائی ۔ عامر اپنی موٹر سیکل پر سوار تھے اور وہ حالات روزہ میں تھے جو نماز عصر کیلئے جارہے تھے کہ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا ۔ عامر بھولا نگر علاقہ کے ساکن شیخ مجیب الدین کے فرزند تھے ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 31 سالہ سید سکندر جو سلیمان نگر ایم ایم پہاڑی کے ساکن سید یحیی کے بیٹے تھے پیسہ سے ڈنٹنگ کا کام کرتے تھے ۔ کل وہ اپنی موٹرسیکل پر ساتھی ذاکر کے ہمراہ جارہے کہ نا نل نگر ٹریفک سگنل کے قریب آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے اور ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ اس حادثہ میں زخمی سکندر کے ساتھ ذاکر شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیںاور مصروف تحقیقات ہے۔