سڑک حادثات میں دو خواتین ہلاک

حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو خواتین ہلاک ہوگئی ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 65 سالہ پنٹماں جو جنجواڑہ میں رہتی تھی۔ آج صبح ایک مندرکے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 70 سالہ بالماں جو ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن بالا دیا کی بیوی تھی۔ 14 جولائی کے دن اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

شاہ میر پیٹ میں خاتون کی خودسوزی
حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی جس کی شناخت 35 سالہ ستیماں کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق ستیماں کمر کنٹہ علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیوی تھی۔ اس خاتون کی ذہنی حالت درست نہیں تھی جس کے سبب اس نے کل اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔