سڑک حادثات میں دو خواتین سمیت 4 ہلاک

حیدرآباد /2 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق ایک 63 سالہ شخص کے وینکٹ جو کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز یہ حادثہ پیش آیا تھا ۔ موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی وینکٹایا کل رات فوت ہوگیا ۔ کے پی ایچ بی پولیس ذرائع کے مطابق 57 سالہ خاتون کے چندانا دیوی جو ناچارم علاقہ کے ساکن جی کرشنا مورتی کی بیوی تھی کل یہ دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں خاتون برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 58 سالہ بالامنی جو نرسمہا کی بیوی تھی 19 جنوری کے دن یہ خاتون موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 23 سالہ راجیش ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم کل شام یہ شخص اپنے بھائی کے لڑکے 2 سالہ کارتک ریڈی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید ز خمی حالت میں راجیش ریڈی فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔