سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز) میر پیٹ اور حیات نگر حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ سرینواس جو سینٹرنگ مزدور ‘نادر گل علاقہ میں رہتا تھا ۔سرینواس موٹر سیکل پر کل گذررہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹپر نے اسے ٹکر دے دی جس کے سبب وہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ سدریا جو پیشہ سے مزدور اناج پور حیات نگر میںرہتا تھا کل یہ شخص اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران نا معلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔