سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) نارسنگی اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 26 سالہ شیکھر جو پیشہ سے تاجر نارسنگی علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 30 سالہ گنیش جو پیشہ سے لیبر ترکایمجال میں رہتا تھا ۔ 4 مئی کے دن وہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔