سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /29 اپریل ( سیاست نیوز) حیات نگر اور چادرگھاٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 56 سالہ شیخ رزاق جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ آنند نگر حیات نگر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل رات وہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں وہ موٹر سائیکل کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ چادر گھاٹ پولیس کے مطابق 29 سالہ جے رام جو جسٹ ڈائیل میں سیلز منیجر کا کام کرتا تھا ملک پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے کل رات وہ چادر گھاٹ کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ میٹرو ریل کے کاموں میں مصروف کرین کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔