حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی اور ڈنڈیگل اور ریاست نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 55 سالہ جے کرشنا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ نظام پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے وہ 21 جنوری کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 23 سالہ وینکٹیش جو ملم پیٹ علاقہ کے ساکن بابو راؤ کا بیٹا تھا ۔ کل رات اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں دونوں ساتھی شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران وینکٹیش فوت ہوگیا ۔ پولیس حیات نگر کے مطابق 43 سالہ ساویتری جو گرم گوڑہ علاقہ کے ساکن ملیا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ خانگی بس کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔