سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر اور گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ سنجیوا ریڈی نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ نوین کمار جو حمایت نگر علاقہ کے ساکن اشوک کمار کا بیٹا تھا ۔ اپنی موٹر سائیکل پر کل رات دیر گئے ایس آر نگر چوراہے سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ٹریفک سگنل سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 50 سالہ ہری چند راجو پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے وہ ورنگل کا متوطن تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جو موٹر سائیکل سوار تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔