حیدرآباد یکم /ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حادثہ کی گاڑی کو دیکھنے کے دوران حادثہ میں ایک شخص اور دو گاڑیوں کی ٹکر سے ایک طالب علم اور سڑک عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگئے ۔ یہ علحدہ حادثات راجندر نگر ، شاہ میرپیٹ اور بوئن پلی پولیس حدود میں پیش آئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ محمد کریم جو پیشہ سے ڈرائیور گڈور رائچور کے ساکن محمد اسلم پاشاہ کا بیٹا تھا ۔ وہ کل رات لاری لیکر حیدرآباد آرہا تھا راجندر نگر کے حدود میں ایک گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی تھی اور کریم اس حادثہ کو دیکھنے کیلئے جارہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 20 سالہ پروین کمار جو طالب علم تھا گجویل میں رہتا تھا ۔ کل وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک سوراج مزدا ویان نے اسے ٹکر دے دی جس کے فوری بعد وہ ایک ڈی سی ایم کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 50 سالہ باپی ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بوئن پلی میں رہتا تھا ۔ کل شام وہ بوئن پلی چیک پوسٹ کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔