حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ اور ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ایک طالب علم اور ایک ضعیف شخص ہلاک ہوگئے ۔ چندائن گٹہ پولیس کے مطابق 22 سالہ روشن جو طالب علم تھا ۔ صحیفہ کالونی مائیلاردیوپلی کے ساکن مرحوم محمد غوث کا بیٹا تھا ۔ یہ طالب علم 9 نومبر کے دن اپنے ساتھی کے ہمراہ کرکٹ میاچ کھیلنے کے بعد موٹر سائیکل پر واپس ہو رہا تھا کہ ایک خانگی اسکول کی بس کی زد میں آکر دونوں شدید زخمی ہوگئے اور روشن علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 68 سالہ آر کے ریڈی جو ریٹائرڈ ملازم تھا آج میڈیکل سے دوائی لینے کے بعد سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔