حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : نارسنگی اور ونستھلی پورم پولیس حدودمیں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 36 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ گوگہ پلی شنکر پلی علاقہ کا ساکن تھا کل رات وہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 30 سالہ دھنراج جو ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کا ملازم تھا آٹو نگر حیات نگر میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام کرناٹک بتایا گیا ہے ۔ 29 اکٹوبر کے دن وہ اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور دھنراج شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔