سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد 3 اکٹوبر (سیاست نیوز) ہمایوں نگر اور کوکٹ پلی حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ عبید بن سلیم جو اے سی گارڈ علاقہ کا ساکن تھا، کل رات دیر گئے اپنے مکان واپس ہورہا تھا کہ ہمایوں نگر کے علاقہ میں ان کی گاڑی بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے سبب عبید شدید زخمی ہوگیا۔ جسے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ عبید بن سالم پیشہ سے بزنسمین بتایا گیا ہے۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 20 سالہ کرن کمار جو محبوب نگر کا متوطن تھا کل رات کوکٹ پلی کے علاقہ میں خانگی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔