سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /4 اگست ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر اور گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ ٹی راموجی پیشہ سے مزدور تھا ۔ ایس آر نگر علاقہ کے ساکن کمریا کا بیٹا تھا ۔ وہ کریم نگر کا متوطن تھا جو کل رات نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 38 سالہ دیاشنگر پرساد جو پیشہ سے کارپینٹر تھا شیواریڈی گوڑہ میں رہتا تھا ۔ کل وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے سبب حادثہ پیش آیا اور وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔