سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) لنگر حوض اور مہیشورم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 29 سالہ سنتوش کمار جو بھرت نگر عطاپور میں رہتا تھا پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے ۔ وہ کل رات دوکان بند کرنے کے بعد اپنے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ آرمی چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 60 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے مزدور تھا منسانا پلی مہیشورم میں رہتا تھا ۔ وہ کل چوراہے کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔