حیدرآباد ۔ 7 جون (سیاست نیوز) سائبرآباد کے پولیس حدود ونستھلی پورم اور حیات نگر میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 40 سالہ ستیانند عرف متیم جو پیشہ سے پجاری نیو دلسکھ نگر میں رہتا تھا یکم ؍ جون کے دوران وہ اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک لاری کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 38 سالہ کے رمیش جو پیشہ سے مزدور تھا۔ لکچرر کالونی حیات نگر میں رہتا تھا۔ کل ترور علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران وہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔