حیدرآباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز اور راجندر نگر میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 25 سالہ کے سدھیر جو پیشہ سے مزدور تھا کڑپہ کا متوطن بتایا گیا ہے وہ اپنے دو ساتھیوں گرویا اور پی ریڈی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ روڈ نمبر 2 بنجارہ ہلز پر حادثہ پیش آیا اور وہ مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکراکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص جس کی عمر 60 تا 70 سالہ بتائی گئی ہے ۔ کل راجندر نگر کے علاقہ میں اے بی کالج کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔
شمس آباد کے موضع سات امرائی میں نامعلوم شخص کی نعش دستیاب
شمس آباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) موضع سات امرائی میں نامعلوم شخص کی نعش مشتبہ حالت میں پائی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب نامعلوم شخص جس کی عمر تقریباً 35 تا 40 سال تھی اس کی نعش سات امرائی میں نیشنل ہائی وے کے قریب پائی گئی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔