حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) حبیب نگر اور جوبلی ہلز کے علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 43 سالہ شیخ نواز جو ملے پلی علاقہ کے ساکن شیخ رسول کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے لیبر بتایا گیا ۔ شیخ نواز ڈسمبر کے مہینے میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 49 سالہ کے اولاگپا جو اندرا نگر جوبلی ہلز کا ساکن تھا ۔ یوسف گوڑہ چیک پوسٹ کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ یہ شخص آر ٹی سی بس میں سفر کر رہا تھا اور بس سے اترنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔