سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) بولارم اور دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بولارم پولیس کے مطابق 30 سالہ رجنی کانت جو پیشہ سے لیبر تھا ترکاپلی کے ساکن یادگیری کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ وہ کل اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ دنڈیگل پولیس کے مطاق 35 سالہ کے سائی کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا سورارم کالونی کا ساکن بتایا گیا وہ 5 جنوری کے دن اپنی موٹر سائیکل پر ساتھی کے ہمراہ جارہا تھا کہ دوسری موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی آج صبح علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔