سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /16 نومبر (سیاست نیوز) حیات نگر علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں تیز رفتار لاری کی ٹکر سے ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ کے مدھو سدن ساکن پدا عنبرپیٹ کل شام موٹر سائیکل پر آؤٹر رنگ روڈ پدا عنبرپیٹ جارہا تھا کہ تیز رفتار لاری نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں وہ برسرموقعہ ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں ونستھلی پورم کے علاقے میں 40 سالہ یادگیری چاری ساکن کرمن گھاٹ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہونے کے نتیجہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ مہیشورم پولیس کے بموجب وی جوگیا جو پیشہ سے کاشتکار ساکن پدماشالی تانڈا مہیشورم سڑک عبور کررہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں وہ برسرموقعہ ہلاک ہوگیا ۔