سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ کے علاقہ ایل بی نگر اور کیسرا پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 19 سالہ نوین جو طالب علم تھا کل رات 12 بجے یہ طالب علم موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایل بی نگر حدود میں اس نوجوان کی موٹر سائیکل روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور شدید زخمی حالت میں نوین کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق سڑک عبور کرنے والے ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں اس طالب علم کی موٹر سایئکل ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 32 سالہ جے رمیش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ناگارم علاقہ کے ساکن یعقوب کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر اس کے ساتھی کے ہمراہ جارہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں رمیش برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔