حیدرآباد /7 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 60 سالہ محمد محمود خان جو محمود کالونی کاروان کے ساکن تھے یہ شخص یکم ڈسمبر کے دن اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار آٹو ٹرالی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ بالاکرشنا مورتی جو پیشہ سے بلدیہ کا کنٹراکٹ ملازم تھا ۔ میرچوک علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص گھر واپسی کے دوران راجندر نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔