سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم اور شاہ میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔و نستھلی پورم پولیس کے مطابق 19 سالہ اسد جو کرماگوڑہ علاقہ کے ساکن صلاح الدین کا بیٹا تھا ۔ طالب علم بتایا گیا ہے گذشتہ ہفتہ یہ طالب علم اپنے ساتھی وینکٹ سائی کرشنا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جنہیں فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اسد کل رات فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 55 سالہ پربھاکر ریڈی جو رول کول میڑپلی علاقہ کا ساکن پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ٹریکٹر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔