حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) شاہ عنایت گنج اور شاہ میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ شاہ عنایت گنج پولیس کے مطابق 23 سالہ پی دیپک کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم اور رحیم پورہ علاقہ کے ساکن رمیش کمار کا بیٹا تھا ۔ آج صبح کے اوقات یہ شخص شاہ عنایت گنج بریج سے موٹر سائیکل پر گزر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ بابو راؤ جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ یلوتولہ گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مجید پور علاقہ میں موٹر سائیکل بے قابوہوکر حادثہ کا شکار ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق حادثہ 23 مارچ کے دن پیش آیا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔