سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود ابراہیم پٹنم اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 45 سالہ نرسمہا چاری جو پیشہ سے ویلڈر تھا گرم گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 3 اگست کے دن چاری موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور چاری شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق ایک 45 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ۔ ونستھلی پورم کے علاقہ میں موجودہ تھیٹر کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔